سمیڈا ویب سائٹ سے یوتھ بزنس لون ڈاﺅن لوڈز کی تعداد 55 لاکھ ہو گئی

سمیڈا ویب سائٹ سے یوتھ بزنس لون ڈاﺅن لوڈز کی تعداد 55 لاکھ ہو گئی

  

لاہو (پ ر) وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم سے استفادہ کے خواہاں نوجوانوں نے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کی ویب سائٹ سے بزنس پلان کے حصول کیلئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ستائس لاکھ مزید ڈاﺅن لوڈز کرکے سمیڈا کی ویب سائٹ سے اب تک ہونے والے کل ڈاﺅن لوڈز کی تعداد 55 لا کھ تک پہنچا دی ہے۔ سمیڈا کے مصدقہ ذرائع کے مطابق اس قد ر ڈاﺅن لوڈز کی وجہ سے سمیڈا کی ویب سائٹ ملکی سطح پر ٹاپ کی 249 ویں ویب سائٹ بن گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ ویب سائٹ56552 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں یہ ویب سائٹ ٹاپ کی 449 ویں اور عالمی سطح پر 79,448 ویں ویب سائٹ تھی۔وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم میں سمیڈا کو د رخواست دہندگان کے کاروباری و تکینکی مشیر کا کردار سونپا گیا ہے۔ اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے سمیڈا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولت کو بنیاد بنایا ہے۔ تاکہ لوگوں کو اس سکیم سے متعلق تمام تر معلومات بذریعہ انٹر نیٹ گھروںمیں ہی مل جائیں۔لہٰذاہ سمیڈا نے اپنی 56 پری فیزیبلیٹی سٹدیز انگریزی کے علاوہ عوام الناس کی سہولت کیلئے ارودو زبان میں ترجمے کے ساتھ بھی اپنی ویب سائٹ www.smeda.org.pk پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔جس کی وجہ سے ساڑے چار لاکھ متفرق ڈاﺅن لوڈ ز کے علاوہ باقی تمام ڈاﺅن لوڈزکا تعلق پر ی فیزیبلٹی سٹدیز ے ہے۔اس ویب سائٹ پر ، کاروباری منصوبون کے علاوہ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم سے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب، مالیاتی کیلکولیٹر برائے پرائم منسٹر لون، کیش فلو گوشوارہ، بیلنس شیٹ، بزنس پلان کا خاکہ اور اس سے متعلق ٹریننگ ویڈیو بھی دستیاب ہے۔چونکہ مذکورہ سکیم صرف سمیڈا کے تیار کردہ کاروباری منصوبوں تک محدود نہیں ہے بلکہ سکیم سے استفادہ کے خواہشمندخواتین و حضرات اپنی مرضی کے کسی بھی کاروبار ی منصوبے کیلئے درخواست پیش کر سکتے ہیں۔

 ایسے درخواست گزاران نے بتایا ہے کہ کاروباری منصوبہ کی تشکیل میں سمیڈا کی ویب سائٹ پر دیا گیا خاکہ اور ٹریننگ ویڈیو بے حد مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم میں سمیڈا کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ سمیڈا کی ویب سائٹ سے ہونے والے ڈاﺅن لوڈز کی تعداد میں آئے روز ہونے والا اضافہ مذکورہ سکیم کی مقبولیت اور سمیڈا کی خدمات کا واضح اعتراف ہے۔۔علاوہ ازیں سمیڈا کے چیف نے بتا یا کہ ملک کے 16 تجارتی شہروں میں وزیر اعظم یوتھ بزنس لون کے تحت سمیڈا نے نوجوانوں کی تکنیکی رہنمائی اور مشاورت کیلئے 25 ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھے ہیں جہاں سے اب تک تقریباََ دس ہزار نوجوان مر د اور خواتین کو کاروباری و تکنیکی معاونت فراہم کی جاچکی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون پر 4893 کالر ز کو فراہم کی جانے والی معاونت و مشاورت اس کے علاوہ ہے۔

مزید :

کامرس -