آئی ایم ایف قرضہ پروگرام پر پہلا سہ ماہی جائزہ اجلاس آج ہوگا

آئی ایم ایف قرضہ پروگرام پر پہلا سہ ماہی جائزہ اجلاس آج ہوگا

  

واشنگٹن(این این آئی)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام پرپہلا سہ ماہی جائزہ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا، حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے ۔ ستمبر 2013 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تھے۔ قرضے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں رعایت پر بھی پاکستان پوراترتا تھا پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام کا پہلا جائزہ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔ حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو مزید پچپن کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے۔ادھر وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت اس بارے میں پر امید ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے دوسری قسط کی منظوری دے دی جائےگی، اجلاس میں جائزہ مشن کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں مرتب کردہ پہلی جائزہ رپورٹ پیش کی جائےگی اور اس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ کرےگا۔

مزید :

کامرس -