پاکستان کے ساتھ تجارت درست سمت میں گامزن ہے :برطانوی وزیر تجارت

پاکستان کے ساتھ تجارت درست سمت میں گامزن ہے :برطانوی وزیر تجارت

  

لندن (این این آئی)برطانیہ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر لارڈ لیونگ سٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اشتراک عمل میں صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم دوہزار پندرہ تک دوطرفہ تجارتی حجم تین ارب پاﺅنڈ تک لے جانے کا ہدف پہلے ہی مقرر کرچکے ہیں۔

مزید :

کامرس -