قومی ہاکی چمپئن شپ آج سے لاہور مےں شروع ہوگی

قومی ہاکی چمپئن شپ آج سے لاہور مےں شروع ہوگی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ہاکی چمپئن شپ (آج )جمعرات سے لاہور مےں شروع ہوگی ۔ اس چےمپئن شپ مےں شرکت کے لئے پی ٹی وی کی ٹیم آج بدھ کو لاہور رووانہ ہوگی۔پی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد عارف قریشی کے مطابق قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے، پاکستان واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، پاکستان آرمی، پورٹ قاسم، پاکستان نیوی ،پی ٹی وی، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ 29 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی ٹیم کا چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم ، اسلام آباد میں لگاےا گےاتھا جس میں 18 کھلاڑےوں نے تربےت حاصل کی ۔انہوں نے امید ظاہر ہے کہ چیمپئن شپ میں پی ٹی وی کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -