نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز تیسرے ٹیسٹ میں آج مدمقابل ہونگے

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز تیسرے ٹیسٹ میں آج مدمقابل ہونگے

  

ہملٹن(اے اےن اےن )نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ (آج )جمعرات سے ہملٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 2بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ صبح 10بج کر30منٹ شروع ہوگا ۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد ایک روز سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 26دسمبر، دوسرا ایک روزہ میچ 29دسمبر، تیسرا ایک روزہ میچ یکم جنوری، چوتھا ایک روزہ میچ 4جنوری اور سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 میچز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 11 جنوری جبکہ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -