ایشز سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،اینڈی فلاور

ایشز سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،اینڈی فلاور

  

پرتھ(آئی اےن پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے وکٹ کیپر بلے باز میٹ پرائر کی ایشز سیریز میں کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے انہیں چوتھے ٹےسٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ وہ ایشز سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ میٹ پرائر بلاشبہ دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں تاہم اس سیریز میں وہ توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انہوں نے سیریز کے دوران کئی کیچز اور سٹمپ چھوڑے جس کا ٹیم کو خمیازہ بھگتنا پڑا، بیٹنگ میں بھی ان کی کارکردگی غیر معیاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں انہیں ڈراپ کر کے نوجوان وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کو موقع دیا جائے گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -