گولڈن ایگلز نے عامر کیبلزکو 3رنز سے شکست دےدی

گولڈن ایگلز نے عامر کیبلزکو 3رنز سے شکست دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پانچویں ایس پی ایم لاہور ویٹرن کرکٹ لیگ کا میچ عامر کیبلزاور گولڈن ایگلز کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث میچ 20/20 اورز پر محدود کر دیا گیا۔ گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ جواب میں عامر کیبلز 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی محمد سلمان خان نے محمد زبیر بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔اداکار شان شاہد ہمراہ تھے۔