سینئرز پلےئرز کا مستقبل خطرے میں ہے، الیسٹرکک
پرتھ(آ ن لائن )آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ایشز میں مسلسل ناکامی اور ناقص کارکردگی کے سبب کئی سینئرز کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ کئی تجربہ کار اور سینئرز پلیئرز غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہے۔ کھلاڑیوں کو اب آئندہ میچز میں ٹیم کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ان کا مستبقل تاریک ہو سکتا ہے۔