کیپل دیو” سی کے نایودو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کیلئے نامزد

کیپل دیو” سی کے نایودو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کیلئے نامزد

  

چنائی (اے پی پی) کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے ”سی کے نایودو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کیلئے سابق کپتان کیپل دیو کو نامزد کر دیا۔ بورڈ کی ایوارڈ کمیٹی جو کہ بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن، سیکرٹری سنجے پٹیل اور سینئر جرنلسٹ ایاز میمن پر مشتمل تھی نے بدھ کو ملاقات کی جس میں انہوں نے کیپل دیو کو بلا مقابلہ اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔ کیپل دیو کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 ہزار سے زائد رنز اور 4 سو سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ دیو نے 1978ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 131 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 5248 رنز اور 434 وکٹیں حاصل کیں۔

 جس میں ان کی 8 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 225 ایک روزہ میچ بھی کھیلے جس میں انہوں نے 3783 رنز اور 253 وکٹیں حاصل کیں۔ انہی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 1983ءمیں پہلی بار عالمی چیمپئن بنی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -