جیک کیلس سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والوں میں تیسرے نمبر پر آگئے

جیک کیلس سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والوں میں تیسرے نمبر پر آگئے

  

جوہانسبرگ(آئی این پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر جیک کیلس سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ جیک کیلس نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ جیک کیلس نے 165ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر 200ٹیسٹ میچ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا اور رکی پونٹنگ 168,168 میچز کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -