شین وارن نے برطانوی ماڈل لز ہرلے سے دوبارہ منگنی توڑدی

شین وارن نے برطانوی ماڈل لز ہرلے سے دوبارہ منگنی توڑدی

  

لندن (آئی اےن پی)سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے برطانوی ماڈل لز ہرلے سے دوبارہ منگنی توڑدی ۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان شادی سے پہلے ہی علیحدگی ہوگئی ہے، انھوں نے آپس میں تعلقات ختم کرلیے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیاکہ وارن اور ہرلے کے درمیان کئی مسائل حائل تھے جسے وہ ختم نہیں کرپائے، لز ہرلے نے کافی عرصے سے وارن کے نام کی انگوٹھی پہننا ہی چھوڑ دی تھی۔ اگرچہ دونوں جانب سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم وارن نے ٹویٹر پر مبہم اشارے دیتے ہوئے کہا کہ ” ماضی کو ماضی میں رہنا چاہیے، اسے مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے“ ، انھوں نے مزیدکہا کہ ” زندگی اس کیلیے جیو جو آنے والا کل آپ کو دے رہا ہو، اس کے لیے نہیں جو کہ ماضی کا حصہ بن گیا ہو“۔ یہ بھی معلوم ہواکہ لز ہرلے کو شین وارن پر شک ہے کہ وہ اپنی سابق بیوی سیمون سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہیں، وہ ان کے تین بچوںکی ماں اور گھر میں آتی جاتی رہتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -