پاکستان جو ڈو فیڈریشن نے چھٹی ویمن چیمپئن شپ کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان جو ڈو فیڈریشن نے چھٹی ویمن چیمپئن شپ کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان جو ڈو فیڈریشن نے چھٹی ویمن چیمپئن شپ کےنئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان جو ڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ 28جنوری سے 2 فروری 2014ءتک لاہور میں منعقد ہوگی جس میں چھٹی قومی سینئر انٹر پراونشل، پہلی جونیئر انڈر 17اور پہلی انٹر پرونشل جوڈو چیمپئن شپ شامل ہے۔چیمپئن شپ میں قومی اور انٹرنیشنل خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی ان میں 40کلوگرام ،44کلوگرام ،48کلوگرام ،57کلوگرام ،63کلوگرام ،70کلوگرام اور اوپن ویٹ کے مقابلے ہوں گے ۔میگا ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ،فاٹا ،اے جے کے ،گلگت بلتستان ،واپڈا ،نیوی ،پاکستان پولیس ،پاکستان ریلوے اور ایچ ای سی کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -