بھارتی سپریم کورٹ ، للت مودی کو آر سی اے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت دے

بھارتی سپریم کورٹ ، للت مودی کو آر سی اے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت دے

  

جے پور (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی کو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات (آج) جمعرات کو منعقد ہوں گے۔ للت مودی نے کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی طرف سے عائد تا حیات پابندی کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

 لیکن بھلوارا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رامپال شرما نے سپریم کورٹ میں ان کے خلاف اپیل کی تھی، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت میں مودی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جس کے بعد مودی آر سی اے صدارتی عہدے کیلئے الیکشن لڑیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -