پاکستانی شخصیات میں سے مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ”دھوم“مچادی

پاکستانی شخصیات میں سے مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ”دھوم“مچادی
پاکستانی شخصیات میں سے مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ”دھوم“مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے مطابق 2013ءمیں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن او ر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف چوتھے نمبر پر آگئیں ، فہرست میں پہلے نمبر پر نوجوانوں میں حد درجہ مقبول انگریزی فلم سیریز ”فاسٹ اینڈ دی فیوریس “ کے ہیرو پال واکر ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارتی فلمی اداکارہ جیا خان ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ساو¿ تھ افریقہ کی تحریک آزادی کے روح رواں اور حال ہی میں وفات پانے والے شہرہ آفاق لیڈر نیلسن مینڈیلا ہیں ۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ2013ء میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں مریم نواز شریف کے علاوہ الطاف حسین اور رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے مشہور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ شامل ہیں۔ مبصرین اور انٹر نیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ چونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زیادہ تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے لہٰذا مریم نوازشریف کا ان کی یوں توجہ حاصل کرنا نوجوانوں میں مریم نواز شریف کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ مریم نواز شریف نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ توجہ رواں سال انتخابی مہم کے دوران اور انتحابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح پر حاصل کی۔سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ جس طرح مریم نوازشریف نے بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کی طرف متوجہ کیا‘ پاکستانی یوتھ مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد امید کر رہی تھی کہ مریم نواز شریف کو ئی مرکزی سیاسی کردار ادا کریں گی۔ سیاسی مبصرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مریم نوازشریف اگر وزیراعظم یوتھ پروگرام میں ذمہ داریاں بخوبی انجام دے پائیں تو یہ ان کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافے کا سبب بن سکتا ہے.

مزید :

ڈیلی بائیٹس -