چوہدری نثار کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا، نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ خط مل گیا: الیکشن کمیشن

چوہدری نثار کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا، نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت ...
چوہدری نثار کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا، نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ خط مل گیا: الیکشن کمیشن

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دعوے کے برعکس الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ کا خط مل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا جارہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے4 لاکھ 33 ہزار پیڈ استعمال ہوں گے،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں معیاری سیاہی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں نئے قواعد بنانے کے بعد 3 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں چوہدری نثار نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاتھاکہ نادر وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اور رہے گا، نادرا کو الیکشن کمیشن کے ماتحت دینے کی کوئی تجویز ہے اور نہ ہی اُنہوں نے کوئی اعلان کیا لیکن چوہدری نثار کی وزارت کا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -