پاکستان سفارتی سطح پر کامیاب ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

پاکستان سفارتی سطح پر کامیاب ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے ...
پاکستان سفارتی سطح پر کامیاب ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔ یہ قرارداد پاکستان نے قریبی ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر پیش کی تھی ۔ جنرل اسمبلی میں منظور ہونیوالی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مرتے ہیں اور دہشتگردی میں اضافہ ہورہاہے ، عالمی برادری ڈرون حملوں سے قبل بین الاقوامی قوانین کو مدنظررکھے ۔قرارداد کی منظوری کے لیے پاکستان نے ہم خیال ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ رکھاتھا۔جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قراردی جارہی ہے تاہم تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہناہے کہ سیکیورٹی کونسل کی منظوری کے بعد ہی قرارداد عمل درآمد کے قابل سمجھی جائے گی ، پاکستان کو سیکیورٹی کونسل میں معاملہ لے جاناچاہیے جہاں امریکہ یا تو ویٹو کرے گا یا پھر قبول کرے ۔ یادرہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے جنرل اسمبلی کے فورم پر کہاتھاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -