بنگلہ دیش میں پرچم جلانا انتہائی افسوسناک ہے: پاکستان

بنگلہ دیش میں پرچم جلانا انتہائی افسوسناک ہے: پاکستان
بنگلہ دیش میں پرچم جلانا انتہائی افسوسناک ہے: پاکستان

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج اور قومی پرچم نذرآتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت بنگلہ دیشی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے کئے گئے جن میں عبدالقادر ملا کے حوالے سے قرارداد واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی رہنما ملا عبدالقادر کو 1971 ءمیں پاکستان کی حمایت کرنے پر پھانسی دے دی تھی جس کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جبکہ وزیراعظم حسینہ واجد کاکہناتھاکہ پاکستان کی حمایت کرنیوالوں کے لیے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں ۔

مزید :

قومی -