عمران خان کو دہشتگردی روکنے کی اپیل ’مہنگی ‘ پڑ گئی ، شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

عمران خان کو دہشتگردی روکنے کی اپیل ’مہنگی ‘ پڑ گئی ، شدت پسندوں کی جانب سے ...
عمران خان کو دہشتگردی روکنے کی اپیل ’مہنگی ‘ پڑ گئی ، شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملے روکنے کی اپیل کے بعد طالبان کے ایک گروپ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔ شیریں مزاری نے بتایاکہ عمران خان کوکالعدم انصارالمجاہدین کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں مگرعمران خان ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیںدھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔بتایاگیاہے کہ وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کردیا گیا کہ ان طرف سے گزشتہ روز پولیو مہم کے آغاز کے اعلان کے بعد سے شدت پسندوں کی طرف سے ان کی جان کو سنگین نوعیت کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں اوراس معاملے کو جمعرات کو قومی اسمبلی میں اٹھایاجائے گا۔یادرہے کہ عمران خان نے سمیع الحق کے ہمراہ نوشہرہ میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو ورکرز پر طالبان اور دیگر گروپوں کے حملے اسلام اور انسانیت کے خلاف ہیں، وہ یہ حملے روک دیں۔ عمران خان نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو خیبر پختونخوا کے لوگ غیر ملکی ویزوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ کہا تھا کہ جو کوئی بھی یہ حملے کر رہے ہیں وہ ناصرف صوبہ خیبر پختونخوا ہ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔