لوڈشیڈنگ ’کسی جگہ‘ نہیں ، آئندہ ہفتے مجبوراً لوڈشیڈنگ ہوگی: خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے قوم سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے بتایاہے کہ قوم کوآئندہ چند ہفتے مجبوراً لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑیگی،ابھی تک بلوچستان کے علاوہ کسی جگہ پر لوڈشیڈنگ نہیںہوری۔ نیشنل ٹرانس میشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں متوقع اضافے پروفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کی طرف سے جاری بیان میں کہاہے کہ نہروں کی سالانہ بندش اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گیس کے پاور پلانٹس پر دباﺅ ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے مجبوراً لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔اُنہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے وہ عوام کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں اورعوام سے درخواست کرتے ہیں کہ بجلی کی بچت یقینی بنائیں۔