مغربی پالیسیاں ’خطرناک جوا‘ ہیں ، شام اور ایران کیخلاف کارروائی کرسکتے ہیں: سعودی عرب

مغربی پالیسیاں ’خطرناک جوا‘ ہیں ، شام اور ایران کیخلاف کارروائی کرسکتے ...
مغربی پالیسیاں ’خطرناک جوا‘ ہیں ، شام اور ایران کیخلاف کارروائی کرسکتے ہیں: سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی شام اور ایران کے بارے میں پالیسیوں کو’ خطرناک جواء‘قراردیتے ہوئے کہاکہ مغرب کی مدد کے بغیر بھی دونوں ممالک کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے برطانیہ میں سفیر شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے امریکی اخبارمیں اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ سعودی عرب خطے کو محفوظ بنانے کے لیے مغرب کی مدد کے بغیر بھی پر شام اور ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے،مغرب نے ایک حکومت کو اپنے اقتدار کو طول دینے کی اجازت دے دی ہے جبکہ دوسری کو نتائج سے آنکھیں بند کر کے یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ وہ بین الاقوامی معاملات میں بہت زیادہ پر اعتماد ہو کر خطے میں امن اور استحکام کے لئے پہلے سے زیادہ پختہ کردار ادار کرے، سعودی بادشاہت کی بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی ذمہ داریاں ہیں اور وہ یہ ذمہ داریاں مغرب کی مدد کے ساتھ یا بغیر پوری کرے گا۔