گلگت میں دوسرے روز بھی موبائل فون سروس معطل

گلگت میں دوسرے روز بھی موبائل فون سروس معطل
گلگت میں دوسرے روز بھی موبائل فون سروس معطل

  

 گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت میں دوروز ہ کشیدگی میں کمی کے باوجود استور،غذر اور گلگت میں دوسرے دن بھی موبائل فون سروس معطل رہی۔ ڈپٹی کمشنر شہباز طاہر کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کو بند کرنے کا مقصدشر انگیز میسیجز پھیلانے والوں کا سراغ لگانا ہے،کسی بھی وقت موبائل فون سروس بحال کردی جائیگی۔ادھردو روزقبل شہر میں فائرنگ کے دوران دوافراد کی ہلاکت اور 4افراد کے زخمی ہونے کے بعد آج شہر میں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ضلع استور اور غذر میں بھی امن و امان قائم رکھنے کیلئے موبائل فون سروس بند رکھی گئی ہے۔ 

مزید :

گلگت -