چہلم کے موقع پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

چہلم کے موقع پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ...

تحصیل جمرود میں غیرمعینہ مدت کے لیے موٹرسائیکل سواری پر پابندی

چہلم کے موقع پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

  

 کراچی ، خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش کراچی سمیت سندھ کے چارشہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بند ش اور پانچ سے زائد بڑے شہروں میں موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ کرلیاگیاہے جبکہ تحصیل جمرود میں غیرمعینہ مدت کے لیے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر امن وامان سے متعلق سیکریٹری داخلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں موبائل فون اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بندش کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ چار بڑے شہروں کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اورخیرپورمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی اور موبائل فون سروس معطل رکھنے کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ 23اور 24دسمبرکو صبح سات سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس کی معطلی کی تجویز دی گئی ہے ۔ اُدھرخیبرایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تحصیل جمرود میں غیرمعینہ مدت کے لیے موٹرسائیکل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ 

مزید :

کراچی -