امریکہ شٹ ڈاﺅن سے بچ گیا، سینٹ سے دوسال کیلئے اخراجات کا بل منظور

امریکہ شٹ ڈاﺅن سے بچ گیا، سینٹ سے دوسال کیلئے اخراجات کا بل منظور
امریکہ شٹ ڈاﺅن سے بچ گیا، سینٹ سے دوسال کیلئے اخراجات کا بل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے وفاقی حکومت کے دوسالہ اخراجات کابل منظورکرتے ہوئے امریکی حکومت کے جنوری میں ممکنہ شٹ ڈاﺅن کے خطرے کو ٹال دیا اور بل منظوری کے لیے صدر اوباماکو بھیج دیا۔امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوئی اور36کے مقابلے میں 64ووٹوں سے بل منظورکرلیا جس کے تحت 2سال تک شٹ ڈاﺅن سے بچا جاسکے گاتاہم بل میں ریپبلکن کی طرف سے اعتراض والی کوئی شق شامل نہیں۔ امریکی ایوان کی اکثریت کاکہناتھاکہ دومہینے بعد پھر ایک مرتبہ ہم شٹ ڈاﺅ ن نہیں چاہتے ،اقدامات سے 45بلین ڈالر کے اخراجات کم ہوں گے جبکہ 2014ءمیں پینٹاگون اور دیگرمقامی ایجنسیوں کے بجٹ میں بھی کمی آجائے گی ۔سینٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان بنیادی وجہ تنازع 62سال سے کم عمر کے پنشنروں کی پنشن کی شرح میں اضافہ کاٹنا تھا۔ یادرہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دے دی تھی۔