پشتون آباد میں آئس کریم کی دکان کے باہر دھماکہ، ایک ٖ شخص جاں بحق،8بچوں سمیت 21 افراد زخمی

پشتون آباد میں آئس کریم کی دکان کے باہر دھماکہ، ایک ٖ شخص جاں بحق،8بچوں سمیت 21 ...
پشتون آباد میں آئس کریم کی دکان کے باہر دھماکہ، ایک ٖ شخص جاں بحق،8بچوں سمیت 21 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون آباد کے علاقے میں دھماکے سے  ایک ٖ شخص جاں بحق اور8بچوں سمیت 21 افراد  زخمی  ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ آئس کریم کی دکان کے باہر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -