الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے نادرا کا کنٹرول لینے سے معذرت کرلی

الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے نادرا کا کنٹرول لینے سے معذرت کرلی
الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے نادرا کا کنٹرول لینے سے معذرت کرلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے نادرا کا کنٹرول لینے سے معذرت کرلی ہے ۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو نادرا کا کنٹرول تین ماہ کیلئے لینے کیلئے خط لکھا تھا۔ جیو نیوزکے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کسی ادارے کو انگوٹھوں کی تصدیق کے متعلق ہدایت نہیں دے سکتا۔ نادرا کی جانب سے انگوٹھوں کی تصدیق ایک طرح کا فرانزک تجزیہ ہے اور نادرا کی جانب سے پیش کی گئی۔ رپورٹ فارنزک ثبوت سمجھی جائے گی۔ مزید لکھا گیا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کی ہدایت بھی الیکشن ٹربیونل نے دی ہے اور الیکشن کمیشن ان معاملات میں پارٹی نہیں بننا چاہتا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -