علامہ اقبال نے قومی ترانہ لکھا، اداکارہ میرا انگریزی کے بعد تاریخ کی بھی ”ماہر“ ہو گئیں

علامہ اقبال نے قومی ترانہ لکھا، اداکارہ میرا انگریزی کے بعد تاریخ کی بھی ...
علامہ اقبال نے قومی ترانہ لکھا، اداکارہ میرا انگریزی کے بعد تاریخ کی بھی ”ماہر“ ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا نے ڈاکٹر علامہ اقبال کو قومی ترانے کا خالق قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہسپتال کے قیام تک شوبز کا حصہ نہیں بنیں گی۔ لاہور پریس کلب میں ہسپتال کے قیام کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کے متعلق پریس کانفرنس کے دوران میرا نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے نام پر بننے والے ہسپتال کے قیام تک شوباز سے دور رہیں گی اور کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گی۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے سنجیدگی سے سوچا تو قومی ترانہ بن گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے کنسرٹ کے ذریعے 52,000 ڈالر جمع کرکے لائی ہیں جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دو ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک بار پھر اچھا لیڈر قرار دیتے ہوئے ہسپتال کے لئے زمین کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف 5 ایکڑ جگہ لاہور میں فراہم کر دی جائے۔ میرا نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتی ہیں جس سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -