شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،غیر ملکی سمیت 10شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،غیر ملکی ...
 شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،غیر ملکی سمیت 10شدت پسند ہلاک

  

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت مزید 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد 2 روز میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی تھی ، فائرنگ کے تبادلے میں 23 شدت پسند ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو بھی علاقے کا سرچ آپریشن کیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جو اپنے چہرے کے خدو خال سے ازبک لگتے ہیں۔

مزید :

وزیرستان -اہم خبریں -