شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی بند کی جائے:مولانا فضل الرحمان

شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی بند کی جائے:مولانا فضل الرحمان
شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی بند کی جائے:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھارت سے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کرکے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ میر علی میں فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے لیکن علاقے میں کرفیو کے باعث انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے کرفیو میں نرمی کی جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی فون کر کے یہی مطالبات کئے ہیں۔