مشرقی یورپ کے لئے برطانیہ نے مراعات ختم کر دیں

مشرقی یورپ کے لئے برطانیہ نے مراعات ختم کر دیں

اقدام کا مقصد رومانیہ، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک سے آنیوالے پناہ گزینوں کا سلسلہ روکنا ہے :ڈیوڈ کیمرون

مشرقی یورپ کے لئے برطانیہ نے مراعات ختم کر دیں

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ نے یورپی ممالک سے آنیوالے تارکین وطن کیلئے مراعات ختم اور پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2014 کے بعد یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام تارکین وطن پر دی جانیوالی مراعات ختم اور ان کو ملنے والی خصوصی رعایت پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد رومانیہ، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک سے آنیوالے پناہ گزینوں کا سلسلہ روکنا ہے ،وزیراعظم نے واضح پیغام دیاکہ برطانیہ میں یورپی ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں اور فرانس سے وابستہ لوگوں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں تاہم بے کار لوگوں کو خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا ۔

مزید :

بین الاقوامی -