بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری،پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری،پاکستان ...
بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری،پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں آج بھی پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما ملا قادر کی پھانسی پر پاکستانی پارلیمان میں قرارداد منظور ہوئی توبنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے لگاتار دوسرے روز پاکستان مخالف نعرے گونجے،مظاہرین مطالبہ کرتے رہے کہ 20گھنٹے کے اندر بنگلادیشی حکومت پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعلقات ختم کرے ورنہ پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا جائے گا۔احتجاج کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں کچھ افراد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنگلادیش میں پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا گیا تھا جبکہ شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں گھسنے کی کوشش بھی کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -