پاکستان میرا ملک ہے،بھاگوں گا نہیں،12 اکتوبر اور 3 نومبر کو ٹھیک فیصلہ کیا تھا:پرویز مشرف

پاکستان میرا ملک ہے،بھاگوں گا نہیں،12 اکتوبر اور 3 نومبر کو ٹھیک فیصلہ کیا ...
پاکستان میرا ملک ہے،بھاگوں گا نہیں،12 اکتوبر اور 3 نومبر کو ٹھیک فیصلہ کیا تھا:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھاگوں کا نہیں ،بہت لوگوں نے کہا نہ آئیں خطرہ ہے لیکن میں بھر بھی آیا ،یہ میر املک ہے ۔میں نے اس ملک اور عوام کو زمین سے اُٹھا کر کھڑا کیا ۔اے آر وائی کے پروگرام’کھڑا سچ ‘ میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کو کسی آئی ایم ایف کی ضروت نہیں ،ملک وسائل سے مالا مال ہے ،خود ترقی کر سکتے ہیں۔مجھے سمجھ ہے اس ملک کے لئے کیا کر نا ہے ،عوام میری دماغی حالت سمجھیں۔جو فیصلے کئے پاکستان اور عوام کے لئے کئے ،کچھ فیصلے غلط ہوئے لیکن جان بوجھ کر نہیں کئے ۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ۔آئین کی بالادستی ہو نی چائیں ۔میں نے کسی کو نہیں کہا کہ مجھے بچاﺅ،اگر کوئی دوست خود کر رہے ہیں تو ان کو میں نے نہیں کہا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 12اکتوبر اور 3 نومبر کو پاکستان کے لئے ٹھیک فیصلہ کیاتھا۔مجھے سمجھ ہے کہ اس ملک کے لئے کیا کرنا ہے ،ملک کو بچانے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔طالبان سے بات کرنی چاہئے ،اپنے لوگ ہیں ،بھٹک گئے ہیں۔میرے والدین نے کہ اگر رشوت لی تو عاق کر دیںگے۔سب سے اہم پاکستان اور اس کی غریب عوام ہے ۔سب پاکستانی ہو ، پاکستان کو  تباہ مت کرو۔انہوں نے کہ کہ تمام مقدامات لر کر کے ہی ختم کرنا چاہتا ہوں تاکہ دودھ کا دودھ  اور پانی کا پانی ہو جائے ۔مین نے مخالفت کے باوجود میڈیا کو آزاد کرانے کا فیصلہ کیا۔ہمیشہ جمہوریت کی بات ہوےی ہے ،عوام کی فلاح کے لئے کوئی بات نہیں ہوتی  لیکن ہم نے صیح جمہوریت دی تھی۔