پنجاب یونیورسٹی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کا انکشاف
لاہور(کرا ئم سےل ) حساس ادارے کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ دہشت گرد پنجاب یونیورسٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں جس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور یونیورسٹی کے تمام انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس پر سکیورٹی سخت کی جائے ،یونیورسٹی میں آنے والے تمام افراد کو مکمل شناخت کے بعد اندر جانے کی اجاز ت دی جائے اور یونیورسٹی کے تمام غیر ضروری گیٹس کو بند کر دیا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے جبکہ یونیورسٹی میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چالو کر دیا جائے تاکہ یونیورسٹی میں آنے اور جانے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کی جا سکے ۔پولیس کی جانب سے یونیورسٹی میں گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ تاحال شروع نہ ہو سکا ۔ ایس ایچ او مسلم ٹاﺅن اورا یس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہر کی ناقص حکمت عملی کے باعث گشت کا نظام یونیورسٹی میں بہتر نہ ہو سکا ہے
پنجاب یونیورسٹی انکشاف