دنیا کا وہ شہر جس کے باسیوں کو ’ہارٹ اٹیک‘ نہیں ہوتا، وجہ بھی ایسی کہ آپ قدرت کے کرشمے پر دنگ رہ جائیں گے
روم(مانیٹرنگ ڈیسک) آج جب دنیا طرح طرح کی بیماریوں میں گھر چکی ہے، خاص طور پر ہارٹ اٹیک جیسا جان لیوا مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اٹلی کا ایک شہر ایسا ہے جہاں کے شہری قدرتی طور پرنہ صرف ہارٹ اٹیک کے خطرے سے محفوظ ہیں بلکہ وہ دیگر ہر طرح کی بیماریوں سے بھی فطری طور پرمحفوظ رہتے ہیں، اور اس کی وجہ قدرت کا ایک کرشمہ ہے۔ اس شہر کے باسیوں کے خون میں قدرتی طور پراپولیپوپروٹین(Apolyporotein)نامی پروٹین پایا جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک سمیت ہر طرح کی بیماری کا قدرتی علاج ہے اور طویل العمری کا باعث بنتا ہے۔
اٹلی کے اس خوش قسمت شہر کا نام لیمن سول گیراڈا ہے جو گیراڈا جھیل کے مغربی کنارے پر آباد ہے۔ اس کے ایک طرف گیراڈا جھیل ہے اور دوسری طرف بلندوبالا پہاڑ ہیں۔ اس جھیل اور پہاڑوں کی وجہ سے یہ شہر باقی اٹلی سے ہمیشہ سے الگ تھلگ رہا ہے اور اس کے موسم اور آب و ہوا کے ساتھ ساتھ یہی تنہائی اس کی خوش بختی کا باعث ہے۔ یہاں کے باشندوں کے خون میں اس پروٹین کی موجودگی کا پتہ پہلی بار 1979ءمیں چلا جب اٹلی ریلوے کا ایک ملازم بیمار ہوا۔ یہ شخص اس شہر میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا تھا لیکن نوکری کی وجہ سے گزشتہ 20سال میلن میں رہائش پذیر تھا۔
مزیدجانئے: ’ایڈز‘ کا گاﺅں، وہ علاقہ جس کی ایک تہائی آبادی اس افسوسناک بیماری میں مبتلا ہے، یہ پھیلی کس طرح؟ وجہ وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں
جب اس شخص کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا اور وہاں اس کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے تو ڈاکٹر اس کے خون میں اس پروٹین کی موجودگی پا کر حیران رہ گئے۔حالانکہ اس شخص کے کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ لیول بہت زیادہ تھے لیکن اس میں ان بیماریوں کی کوئی خاص علامات موجود نہیں تھیں۔کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی زیادتی کا اس کے دل اور شریانوں پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا اور وہ خراب ہونے کی بجائے بالکل درست حالت میں کام کر رہے تھے۔ڈاکٹروں کے لیے یہ بہت حیران کن تھا۔ انہوں نے اس شخص پر تحقیق کرنے کا سوچا اور اس کے خاندان کے لوگوں کے خون کے بھی ٹیسٹ کیے۔ اس طرح وہ تحقیق کرتے ہوئے اس کی وجہ تک پہنچ گئے اور وہ وجہ اس شخص کا شہر لیمن سول گیراڈا تھا جہاں وہ پیدا ہوا اور پلا بڑھا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے خون میں موجود پروٹین ان کے جسمانی اعضاءاور شریانوں سے چربی کو ہٹا کر جگر میں پہنچا دیتا ہے اور جگر اس چربی کو ختم کر دیتا ہے اور اس شہر کے باشندے ہارٹ اٹیک و دیگر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔