محمد عامر ٹریننگ اینڈ فٹنس کیمپ میں شامل دورہ نیوزی لینڈ کی مشروط اجازت
لاہور (مانٹرنگ ڈیسک )سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جانے والے فٹنس اینڈٹریننگ کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے البتہ محمد عامر کی نیوزی لینڈ روانگی کو ویزا کلیئر نس سے مشروط کیا گیا ہے۔فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں محمد عامر سمیت 26کھلاڑیوں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 21دسمبر سے 7جنوری تک ہیڈ کوچ وقاریونس کی زیر نگرانی کیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئر مین پی سی بی نے محمد عامر کو کیمپ میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد اگر محمد عامر کو ویزا کلیئرنس مل گئی تو وہ نیو زی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل ہو سکتے ہیں۔فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں محمد عامر ،عمر گل ،شاہد آفریدی ،شعیب ملک ،احمد شہزاد ،عمر اکمل ،اظہر علی ،شرجیل خان ،رفعت اللہ ،سرفراز احمد ،محمد رضوان ،بلال آصف ،جنید خان،رومان رئیس ، بابر اعظم ،افتخار احمد ،عمران خان جونیئراور ظفر گوہر کے نام شامل ہیں۔