ہملٹن ٹیسٹ،میتھوز اور ملندا سری وردنے تین، تین چھکے لگا کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا
ہملٹن (این این آئی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز اور ملندا سری وردنے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3، 3 چھکے لگا کر منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین تین چھکے لگائے، یہ سری لنکا کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں دو بلے بازوں نے تین یا اس سے زائد چھکے لگائے ہیں۔