سوئٹزرلینڈ نے فیفا کے لاکھوں سوئس فرانکس منجمد کر دیئے
زیورخ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) سوئس وزارت انصاف نے کہا ہے کہ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) سے متعلق لاکھوں سوئس فرانکس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ سوئس وزارت انصاف نے اپنے بیان میں فیفا سے متعلق لاکھوں سوئس فرانکس منجمد کرنے کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے نے مختلف بینکوں میں فیفا سے متعقلق 50 اکاؤنٹس کی دستاویزات مانگی تھی۔
جن کے ذریعے سے کرپشن کیلئے رقم ٹرانزٹ کی جاتی ہے۔