بین الالصوبائی انڈر 17والی بال ٹورنامنٹ ‘آزادکشمیر کی فائنل ٹیم کا اعلان
پلندری (آئی این پی)بین الالصوبائی انڈر 17والی بال ٹورنامنٹ کے لیے آزادکشمیر کی فائنل ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے 21دسمبر سے لیاقت سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والے اس بینالالصوبائی والی بال ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں اسلام آباد ،فاٹا ، اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی، سات روز تک جاری رہنے والے کیمپ کے بعد چیف سیکٹر سردارخلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں عدنان طارق ، زیاد اظہر، طاہر حبیب ،نعمان الحق ، عبدل حنان ،سجاد احمد، اور احسان اعجاز شامل ہیں جبکہ ٹیم کے کپتان عدنان طارق اور منیجر عمران حبیب اور کوچ کے فرائض اورنگزیب انجام دیں گے، چیف سیلکٹر خلیل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے اس ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، اور توقع رکھتے ہیں کہ آزادکشمیر کی یہ ٹیم 21دسمبر سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔