ٹیوٹا پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ہاسپیٹیلیٹی سیکٹر کے کورسز شروع کرے گی

ٹیوٹا پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ہاسپیٹیلیٹی سیکٹر کے کورسز شروع کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیوٹا پنجاب کے تمام اہم بڑے شہروں میں ہاسپیٹیلیٹی سیکٹر کوماہر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے بیرسٹاسکلز اور فوڈ اینڈ بیوریج سرور کے شارٹ کورسز کاآغاز کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹیوٹااور ہاشو فاؤنڈیشن کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا جس پرچیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاشو فاؤنڈیشن کرنل (ر) محمد صادق نے دستخط کئے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ، مرزا عمر فاروق، مقصود احمد، مصطفی کمال پاشا، ڈاکٹر افتخار حسین، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشو فاؤنڈیشن بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا کی جانب سے نامزد کئے گئے نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کرے گاجبکہ تربیتی نصاب ٹیوٹا فراہم کرے گی۔دوران تربیت نوجوانوں کو ٹیوٹا کی جانب سے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ تربیتی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ٹیوٹا ان کورسز میں ٹریننگ کے دوران تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ کامیاب امیدواروں کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن / ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سرٹیفکیٹ فراہم کرینگے۔پراجیکٹ ڈائریکٹرہاشو فاؤنڈیشن کرنل (ر) محمد صادق نے کہا کہ ہم زیر تربیت افراد کا انتخاب کرینگے۔ زیادہ امیدواروں کی صورت میں نئے گریجویٹس کو داخلہ کیلئے ترجیح دی جائے گی۔ نوجوانوں کوتربیت فراہم کرنے کیلئے عالمی معیار کے اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔تربیت کے دوران میٹریل ہاشو فاؤنڈیشن فراہم کر ے گا جبکہ امتحان کے بعد آن جاب ٹریننگ لازمی ہو گی۔

مزید :

کامرس -