گوجرانوالہ میں نیشنل برانڈ ویوز نے انعامات کی بارش کردی

گوجرانوالہ میں نیشنل برانڈ ویوز نے انعامات کی بارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور میں ویوز فیملی فن گالااینڈ فوڈ فیسٹیول کی شاندار کامیابی کے بعد اب گوجرانوالہ فورٹرس جی منگولیا میں ویوز فیملی فن گالااینڈ فوڈ فیسٹیول دو دن کے لیے جاری ہے جہاں آنے والی فیملیز کے لیے ویوز کمپنی بذریعہ لکی ڈرا اپنی قیمتی مصنوعات کی بارش کر رہی ہے ۔ ویوز کے سٹال پر فریج اور فریزر کے نئے ماڈلز لوگوں کی مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں ۔ جہاں معمولی ایڈوانس پر ویوز فریج ، فریزر اور واشنگ مشین کی بکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ویوز فریج اور فریزر کی بکنگ پر 5000-7000روپے کا ڈسکاؤنٹ رکھا ہے جو صرف ہفتہ اتوار یعنی اِس فیسٹیول پر دیا گیا ہے ۔ شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے ویوز کی اِس آفر سے لوگ بھرپور فائدہ اُٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے ویوز کے سٹال پر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔

مزید :

کامرس -