اقتصادی راہداری منصوبے سے پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، ماہرین

اقتصادی راہداری منصوبے سے پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو تیز تر ترقی کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے نہ صرف پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پائیدار اقتصادی ترقی میں بھی مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے اور عالمی اقتصادی ماہرین اس منصوبے کو خطے کے ممالک کے روابط کے فروغ اور باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے کلیدی منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔
اقتصادی ماہرین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے ملک میں صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا جس سے روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -