شارجہ میں 5پاکستانی چوری کے الزام میں گرفتار ،مقدمہ درج

شارجہ میں 5پاکستانی چوری کے الزام میں گرفتار ،مقدمہ درج
شارجہ میں 5پاکستانی چوری کے الزام میں گرفتار ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں جمعے کے روز ایک گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بتایا جارہا ہے”خیلج ٹائمز“ کی رپورٹ میں شارجہ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ گینگ شارجہ کے متعدد علاقوں میں مبینہ طور پر چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزمان نے مزاحمت کی جبکہ ان میں سے ایک شخص سے چاقو بھی برآمد ہوا ۔سی آئی ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں شہر کے متعدد پولیس اسٹیشنز سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان دکانوں سے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اخبار نے گرفتار پاکستانیوں کے ناموں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -