جیمز کیمرون ٹرمینیٹر۔2 کا تھری ڈی ورژن پیش کرنے جا رہے ہیں

جیمز کیمرون ٹرمینیٹر۔2 کا تھری ڈی ورژن پیش کرنے جا رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون 2016 کے موسم گرما میں ٹرمینیٹر۔2 کا تھری ڈی ورژن پیش کرنے جا رہے ہیں۔آرنلڈ شوازنیگر کی بلاک بسٹر فلم کی 25 ویں سالگرہ پر تھری ڈی ورڑن لانے کا مقصد اسے ان ناظرین تک پہنچانا ہے جو اسے بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ سکے، مثلاً چین میں کبھی اس کا اصل پرنٹ نہیں چل سکا تھا۔امید ہے کہ کیمرون اور ان کی ٹیم اس فلم سے ایک مرتبہ پھر بڑا منافع کمائیں گے۔کیمرون نے 2012 میں اپنی 15 سال پرانی بلاک بسٹر ’ٹائی ٹینک‘ کیتھری ڈی ورژن سے دنیا بھر میں 343 ملین ڈالرز کمائے تھے۔ٹرمینیٹر کے تھری ڈی ورژن کو شاید اتنی پزیرائی نہ مل سکے، لیکن یقیناًکیمرون کو اپنی اس کوشش پر افسوس ہرگز نہیں ہو گا۔

مزید :

کلچر -