میں کسی کی زندگی پر اپنی مرضی تھوپ نہیں سکتی‘کترینہ کیف
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ریلیز فلم ’تماشا‘ کے بعد ہر کوئی اس بہترین جوڑی کے گن گا رہا ہے مگر کترینہ کیف دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے سے زیادہ خوش نظر نہیں آتیں۔پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کی فلم ’تماشا‘ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ تماشا ایک بہترین فلم ہے اور رنبیر کپور نے اس میں بے مثال اداکاری کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلم کی ریلیز سے قبل دپیکا اور رنبیر نے فلم کی تشہیر کے لیے خوب محنت کیی اور شہ سرخیوں کا حصہ رہے۔جب رنبیر کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ دپیکا کی جوڑی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو کترینہ زیادہ خوش نظر نہیں آئیں۔کترینہ کا کہنا تھا ’میں کسی کی زندگی پر اپنی مرضی تھوپ نہیں سکتی۔
ہر کسی کو انتخاب کا حق ہے۔ میں شاید اس بات سے خوش نہ ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ اگے بڑھنے کے ساتھ ان کے انتخاب تبدیل ہوجائیں گے۔