عاشقی تھری میں کام نہیں کررہی ،سونم کپور
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ فلم عاشقی تھری میں کام نہیں کررہی اپنی آنیوالی فلم نیرجا کے ٹریلر لاؤنچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عاشقی تھری نہیں کررہی بلکہ میں صرف اپنی بہن ریحا کی آنیوالی فلم میں کام کررہی ہں اس کے علاوہ ابھی کچھ فلموں کے اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں اور ان میں کام کرنے یا نہ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ شروع میں وہ فلم نیرجا کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھی تاہم بعد میں اس فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے میں نے کافی محنت کی ۔