مدنی گروپ نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کر دی،کامیاب کرائنگے،حبیب الرحمن مدنی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مدنی گروپ نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا مدنی گروپ کے سربراہ حبیب الرحمن مدنی آج کے الیکشن میں میجر رفیق حسرت کو کامیاب کرانے کے لئے مدینہ منورہ سے لاہور پہنچ گئے۔ ووٹ اور سپورٹ پروفیشنل گروپ کے لئے ہے حبیب الرحمن مدنی کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو انہوں نے کہا کہ میرٹ پر ووٹ پروفیشنل گروپ کا بنتا ہے تمام دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ میجر رفیق حسرت کے پینل کو ووٹ دیں۔