پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم کے آخری روز 300گاڑیوں پر ریلی

پروفیشنل گروپ کی انتخابی مہم کے آخری روز 300گاڑیوں پر ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پروفیشنل گروپ کی میجر رفیق حسرت کی قیادت میں انتخابی مہم کے آخر میں تین سو سے زائد گاڑیوں کی ریلی، ڈی ایچ اے کے تمام فیزز میں زبردست استقبال، ریلی کے شرکاء فیز 3 میں ہونے والے بڑے جلسے میں شریک ہوئے جس میں 15 سو سے زائد پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔ تاریخی جلسے میں پشاور کے شہید بچوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی اور اس موقع پر پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت نے پشاور کے شہداء کے لئے دعا کرواتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بچوں کو تعلیم دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جہاد کریں گے۔ اس موقع پر جلسے کے شرکاء نے کھڑے ہوکر خصوصی ترانہ سنا اور بچوں کے لئے دعا کی۔