انجمن تاجران لاہور کی شہداء سانحہ پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی

Dec 19, 2015

لاہور (پ ر) سانحہ پشاور کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن تاجران لاہور نے اندرون شہر ریلی نکالی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تاجروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعدسانحہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو گئی، انہوں نے کہا کہ پاک افواج دہشتگردوں کی سرکوبی کررہی ہیں ،دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔اس موقع پرآل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری طیب میر ، نائب صدر سعید مغل ، صدر اندرون شہر ریاض محمود ، میڈیا سیکرٹری شہزاد، سنیئر نائب صدر جاوید بشیر، شیخ جاوید، امان بٹ، شیخ عباس،صدر چیمبر لائن روڈ ملک سلیم ، جنرل سیکرٹری حاجی طارق ، حاجی رفیق، صدر غازی روڈطارق مغل،شیخ خالد محمود و دیگر تاجر رہنما موجود تھے، ریلی کے اختتام پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

مزیدخبریں