اتفاق گروپ کے فیصل معراج صدر انقلاب کے انور قاسم جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور(اپنے نمائندے سے،سپیشل رپورٹر سے)محکمہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں الیکشن2016-17کے انتخابات کے دوران اتفاق گروپ اور انقلاب گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد صدارت اور خزانچی کی سیٹ پر اتفاق گروپ نے میدان مار لیا جبکہ جنرل سیکرٹری،سینئر نائب صدر، نائب صدر سمیت دیگر پر انقلاب گروپ کے امیدوار فتح یاب رہے صبح 9بجے اینٹی کرپشن فرید کورٹ ہاؤس کی عمارت میں الیکشن کا میدان سجایا گیا الیکشن سال2016-17کے انتخابات کے لیے صدر کی سیٹ پر فیصل معراج، جنرل سیکرٹری ارشد علی باجوہ، نائب صدر احمد سرور کھوکھر ، سینئر نائب صدر شاہد خان کھوکھر اور منظور بھٹی کو بھی نائب صدر کے لیے نامزد کیا گیا اسطرح انقلاب گروپ کو انتخابی نشان شیر الاٹ ہوا اور صدر کے لیے شیخ ارشد کو نامزد کیا گیا جنرل سیکرٹری محمد انور قاسمی، سینئر نائب صدر کے لیے رمضان جرمن اور سرور بھٹی نائب صدر اول کے لیے امیدوار مقرر کئے گئے6گھنٹوں کے کانٹے دار مقابلے کے بعد اتفاق گروپ کے فیصل معراج اور خزانچی عمران سعید نے اہم ترین عہدوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ انقلاب گروپ نے جنرل سیکرٹری محمد انور قاسمی، سینئر نائب صدر، نائب صدر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے نامزد امیدواروں کی صورت میں میدان اپنے نام کیے رکھا، اینٹی کرپشن فرید کورٹ ہاؤس عمارت امیدواروں کے حق میں لگائے جانے والے نعروں نے ماحول کو گرما کر رکھ دیا دوسری جانب جیتنے والے امیدواروں نے جیتنے کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے اور دعائے خیر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی اعلان کیا۔