دھمکیوں اورممکنہ دہشتگردی کے باوجودامام بارگاہ کی سیکیورٹی نہ بڑھائی گئی
لا ہور (شعیب بھٹی )اداراہ منہاج الحسین کو چند روز قبل دہشتگردوں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں جس کے باوجو دسیکیورٹی میں اضافہ نہ کیا جا سکا ۔پو لیس ذرا ئع نے دعویٰ کیا ہے کہ نو اب ٹاؤن ادارہ منہا ج الحسین کو چند روز سے د ہشت گردو ں کی جا نب سے د ھمکیا ں مل ر ہی تھیں ،اس کے باوجود نہ تو پولیس گشت میں اضافہ ہو اور نہ ہی سیکیورٹی بڑھائی گئی ۔ بتا یا گیا ہے کے گزشتہ سال منہا ج الحسین کے با ہر خون میں لت پت کفن بھی پھینکا گیا تھا۔ ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز کھو کھر چو ک اور گر ین ٹاؤن سے لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے مبینہ د ہشت گرد وں عمرساجد، ہدایت اللہ فاروقی، محمدصادق ،انعام الحق،عطاء اللہ عثمانی اورمحمدیاسین کو گرفتار کرنے کے رد عمل میں دہشتگردوں نے اداراہ منہاج الحسین کو نشانہ بنایاہے ۔