الخدمت اور پروفیشنل گروپ میں سے کوئی بھی مکمل پینل نہیں جیت سکے گا
لاہور (میاں اشفاق انجم سے) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے آئندہ تین سال کے لئے آج ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے الخدمت گروپ اور پروفیشنل گروپ میں سے کوئی بھی مکمل پینل نہیں جا سکے گا ، کچھ افراد الخدمت گروپ کے جیت جائیں گے اور کچھ لوگ پروفیشنل گروپ کے جیت جائیں گے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت اور میجر (ر) وسیم انور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوں گا جبکہ صدر کے تیسرے امیدوار سعید اعوان مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں چوتھے امیدوار برائے صدر میجر جاوید ضمیر ،میجر رفیق حسرت کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کاغذات واپس نہیں لئے۔سینئرنائب صدر کے لئے مقابلہ بڑا دلچسپ ہوگا ارشد علی کھوکھر، سیاسی میدان میں نئے ہونے کے باوجود وسیع کاروبار ی تعلقات کی بنیاد پر جیتنے کے لئے پر امیدہیں سابق سیکرٹری اور عرصہ سے ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے والے حاجی زاہد کی مقبولیت کا بھی امتحان ہے۔ ڈی ایچ اے کے کچھ حلقے انہیں صدرکا امیدوار بنانے کے لئے کوشاں تھے آج پتہ چلے گاوہ سینئر نائب صدر انہیں بنا پائیں گے کہ نہیں۔ نائب صدر کے امیدوار پروفیشنل گروپ حاجی عبداللطیف چودھری کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ان کے بالمقابل چوہاں گروپ کے یوسف چوہان کے چھوٹے بھائی رفیق چوہان ہیں۔ یوسف چوہان کی غیر سنجیدگی اور ووٹ کیسے مانگیں کی ججک شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔ رفیق چوہان ذاتی طور پر انتہائی شریف شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے لئے فرینڈز گروپ کے گرد پروفیشنل گروپ کی طرف سے سیکرٹری کے امیدوار خالد محمود چودھری اپنی انتخابی مہم اور الخدمت گروپ کی مخالفت میں دوٹوک موقف پر قائم رہنے کی بنیاد پر جیتنے کے لئے پر امید ہیں ان کے مقابلے میں الخدمت گروپ کے قائد طلعت احمد میاں کے قریبی جانثار عمر افضل بھاری ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں انتخابی مہم میں اپنے آپ کو متعارف کرا لیا ہے۔ جیت کے لئے انہیں بڑی محنت کرنا پڑے گی معجزہ ہو سکتا ہے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے تین جوانوں میں مقابلہ ہے ظہیر اعوان سرپرائز دے سکتے ہیں پروفیشنل گروپ کے محمد یحییٰ کو بھی انڈراسٹمپ نہیں کیا جا سکتا۔ محافظ گروپ کے چودھری لیاقت دوڑ سے باہر نظر آتے ہیں یونٹی گروپ سے بغاوت کرکے جوائنٹ سیکرٹری کا الیکشن لڑنے والے شفیق چغتائی 2018ء کے الیکشن میں آنے کے لئے بہترین امیدوار ہوں گے۔ فنانس سیکرٹری کے لئے ایگزیکٹو گروپ کے شریف النفس حاجی طارق بھتی اور یونٹی گروپ کے تیز ترین جوان شاہ بہرام مون ملک میں سے کوئی بھی آگے آ سکتا ہے۔ سب سے دلچسپ مقابلہ سیکرٹری انفارمیشن کے لئے ہوگا جس میں ایگزیکٹو گروپ اور فیئر اینڈ لائل دونوں کا امتحان ہے۔ پروفیشنل گروپ کے محمد آصف کو جتانے کے لئے فیئر اینڈ لائل گروپ کے چیئرمین شیخ احتشام بڑے بے تاب ہیں۔مگر الخدمت گروپ کی طرف سے خوبصورت شخصیت کے مالک میاں نواز نے انتخابی مہم کے ہر گزرتے دن میں اپنے آپ کو آگے بڑھایا ہے ان کا عشق رسولؐ اور نعت رسول ؐ پڑھنے کا خوبصورت انداز ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کو خوب پایا ہے۔ ان کی پوزیشن مضبوط ہے محمد آصف بھی سرپرائز دے سکتے ہیں۔ 9نشستوں کے لئے 15امیدوار دو گروپوں کے اور چار آزاد امیدوار آج کے ہونے والے انتخابی معرکہ میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حتمی فیصلہ 533ووٹر کریں گے۔ نتائج 7بجے شام آئیں گے۔